کمشنر لاہور نعمان یوسف کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سکولوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ کیا اور سکولوں میں انفراسٹرکچر بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کمپیوٹرز لیبز، کڈز روم کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انجینرز کے ہمراہ تعمیراتی معیار پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں، سکول انتظامیہ، سکول کونسلز اور سب انجینیرز کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکولز میں زیر تعمیر کمروں میں میٹیریل معیار کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز سکول ہربنس پورہ میں22سو طلباء زیر تعلیم ہیں، سرکاری سکولوں میں تعداد کی بنیاد کو مدنظر رکھ کر نئے کلاس رومز و واشرومز تعمیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کیلئے کمپیوٹر لیبز کو فرینڈلی بنا رہے ہیں جو کہ جدید دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے ناگزیر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ پرگرام کے تحت کلاس رومز خوبصورت و بہترین اور کڈز فرینڈلی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری سکولوں میں معاصر علوم و انفراسٹرکچر بہتری پر فوکس ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں تعمیراتی کاموں کو معیار اور ڈیڈلائنز کے مطابق مکمل کریں، سٹوڈنٹس کو کوئی دقت پیش نہ آئے زیر تعمیر حصے کو مکمل محفوظ بنائیں۔ کمشنر لاہور ایس ایم سی کے تحت جاری کاموں کے جائزہ کیلیے سکولوں کے دورے کررہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
*لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز۔ کمشنرنعمان یوسف کی ڈی سی علی اعجاز کو مبارک باد* ۔
6 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
7 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
2 ہفتے ago






