ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے واسا لاہور سرگرمِ عمل،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ٹاؤنز کی ریونیو کارکردگی اور ریکوری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ریونیو ریکوری میں بہتری کے لیے کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشنز کے سروے کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی گئی۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئے شامل ہونے والے علاقوں میں بلنگ کے عمل اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے علاقوں میں بلنگ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔تمام ٹاؤنز میں بیچ وائز ریونیو ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ڈیفالٹرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔تمام ٹاؤنز میں سو فیصد ریونیو ریکوری یقینی بنائی جائے۔ ریونیو ریکوری میں بہتری کے لیے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔بقایا جات کی وصولی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ریونیو اہداف کے حصول میں غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی ایم ڈی فنانس اینڈ ریونیو، ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹرز آپریشنز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button