چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کاضلع دیر لوئر، دیر اپر اور تحصیل کالام کا دورہ

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظاہر شاہ کے ہمراہ ضلع دیر لوئر، دیر اپر اور تحصیل کالام میں سیٹلمنٹ آف لینڈ ریکارڈز کے دفاتر کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی پیش رفت، فیلڈ سروے، بندوبستی کارروائیوں اور مکمل و زیرِ تکمیل مواضعات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ جدید آلات کے استعمال سے فیلڈ سروے کی رفتار، درستگی اور شفافیت مزید بہتر ہوگی۔ منصوبے کے مقررہ اہداف بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button