ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی تقریباً 19 سالہ طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید نے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی شریک ہوئے۔
ڈی جی پنجاب واسا، وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا لاہور کی جانب سے ریاض الٰہی ولیم کی ادارے کے لئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام نہیں بلکہ زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے کہا کہ ریاض الٰہی ولیم کی ادارے کے لیے 19 سالہ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے کہا کہ

ریاض الٰہی ولیم نے دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔واسا افسران کی جانب سے ریاض الٰہی ولیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ریاض الٰہی ولیم کو خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ، پھولوں کا گلدستہ اور چیک پیش کیا گیا۔ریاض الٰہی ولیم نےالوداعی تقریب کے انعقاد پر ڈی جی پنجاب واسا، وائس چیئرمین واسا، ایم ڈی واسا لاہور اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔






