لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کے آغاز پر ڈی سی لاہور کو مبارک باد دی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو ضلعی انتظامیہ لاہور کے نئے نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ پی آئی ٹی بی نے نگران میونسپل ایشو رپورٹنگ سسٹم کو تمام اضلاع میں فعال کرنے کیلئے ورکنگ شروع کر دی ہے، نگران میونسپل ایشو رپورٹنگ سسٹم مانیٹرنگ سے شہری مسائل کے بروقت ازالے میں مدد ملے گی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا کہنا ہے کہ نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم سے صفائی، مین ہولز، تجاوزات، سٹریٹ لائٹ سمیت ہر نوعیت کے مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہوگا، شہری سروسز سے متعلق تمام اداروں کی ایک پورٹل پر موجودگی و باہم کوارڈینیشن سے سروسز کا معیار بہتر ہوگا، سسٹم سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم شہری مسائل کی مانیٹرنگ اور بروقت ازالے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز سمیت ایم سی ایل اور پی آئی ٹی بی افسران نے بھی شرکت کی۔
Read Next
5 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago






