راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےراوی شہر میں آپریشن کے دوران متعددغیرقانونی سوسائٹیزکے دفاتر سیل کر دیئے۔ڈی سی کو روڈاٹیم کی رفاعی ٹاسک پربریفنگ دی گئی۔رفاعی ٹیم روڈا کاہانڈو گجراں نے 18گھروں پر مفت انعکاسی پینٹ کیا

جس پرڈی سی لاہور کی شاباش دی۔عمران امین سی ای او کی ہدایات پر فاطمہ خان، علیشباتاجور،سی ایس آر ٹیم نے ہنگامی طور پرکام کیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے کہا کہ ہانڈو میں سیوریج،ٹف ٹائل اور لائٹنگ کاکام جلد مکمل ہوگا، انٹی سموگ مہم بھی تیز کرینگے۔شعبہ انفورسٹمنٹ روڈا نے کارروائی کر کے الحرم ہاؤسنگ،پاسبان ہومز،عظیم گارڈن کے دفاتر سربمہر کر دیئے۔روڈاٹیم نے غیرقانونی تعمیرات پر پابندی کے حوالے سے متعدد سائٹس پر پابندی اورنوٹس جاری کر دیئے ہیں۔






