بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش اور سمن آباد زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر دو زونز میں کارروائی کرتے ہوئے 11 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔
جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں کریم پارک،باغ منشی لدھا،ہال روڈ،کچا راوی روڈ،رحمان پورہ،پکی ٹھھٹی،بسطامی روڈ،رانجھا روڈ،الممتاز روڈ شامل ہیں۔






