وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور عوامی خدمت میں متحرک،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام، ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول اور دیگر محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی ایم ڈی آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ، ڈائریکٹر فنانس،تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر کنسٹرکشن اور ڈائریکٹر ایڈمن نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ایکسینز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔شہر میں جاری فیلڈ آپریشنز اور ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ
ڈی سلٹنگ آپریشنز کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے۔ڈی سلٹنگ کے دوران فلوٹنگ میٹریل اور ویسٹ کی بروقت صفائی اور منتقلی یقینی بنائی جائے۔ڈینگی کنٹرول کے لیے جاری اقدامات اور فیلڈ سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے نشاندہی اور صفائی یقینی بنائی جائے۔شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ آپریشنز مزید مؤثر بنائے جائیں۔جاری ترقیاتی پروگرام اور فیلڈ آپریشنز کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز اور ایکسینز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔شہری شکایات کے ازالے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔






