وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت چائنیز سرمایہ کاروں کے وفد کا اجلاس

اجلاس میں معاون خصوصی سرمایہ کاری قاسم نوید قمر،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد،سی او واٹر کارپوریشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چائینز سرمایہ کاروں نےمختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔اجلاس میں فائر فائیٹنگ کے جدید آلات و مشینری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کے سی اؤ نے اجلاس کو کارپوریشن کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے آگ بجھانے کے جدید نظام وقت کی ضرورت ہے۔ریسکیو 1122 اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کو فائر فائیٹنگ کے جدید نظام سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔چائنیز سرمایہ کاروں نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button