سندھ کے چھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے میئرز کی جانب سے صوبے کی تقسیم کی تجویز کی سخت مخالفت

سندھ کے تمام چھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے میئرز کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے واضح اعلان کہ سندھ کی جغرافیائی وحدت، عوامی مینڈیٹ اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سندھ کی تقسیم، لسانی سیاست اور نفرت انگیز بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے امن، بھائی چارے اور صوبے کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی پریس کلب کی معزز صحافی برادری کی جانب سے ملنے والی محبت، خلوص اور عزت افزائی پر تمام صحافی دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیو ایم کی اکثریت کے دعوے کے برعکس، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپورخاص اور کراچی کے میئر عوام کے ووٹ لے کر جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی صاحب، آپ کس بنیاد پر سندھ کے شہری علاقوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ کیا نام کے ساتھ مقبول لگانے سے کوئی مقبول ہو جاتا ہے اور متحدہ نام رکھنے سے کوئی جماعت متحدہ ہو جاتی ہے؟۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بھی میئر سکھر کی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ کے بارے واضح موقف مکمل تائید کی۔

جواب دیں

Back to top button