پاکستان میں یو این سی ایچ آر بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن

پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین۔ شوکت علی انجم۔ اسد محمود۔ چوہدری عبدالرحمن آسی۔ حاجی انور کمال خان۔ افتخار احمد۔ محبوب اللہ اور دیگر نے حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے UNCHR کے اعلٰی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ UNCHR کے تحت سینکڑوں ملازمین خصوصا ٹیچنگ عملہ نے 35 سال سے زائد خدمات سرانجام دیئے ہیں اس لئے ان تمام ملازمین کو سوشل سیفٹی نٹ کے تحت پنشن اور دیگر مراعات دی جائیں کیونکہ ایک طرف اقوام متحدہ کے اعلان کردہ انسانی حقوق کے عالمی منشور میں محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ھے اور دوسرے جانب پاکستان میں ان کا ذیلی ادارہ UNCHR بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ھے اس لئے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کا مطالبہ کہ فی الفور احتجاج کرنے ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کریں اور ان کے جائز مطالبات فی الفور حل کریں

جواب دیں

Back to top button