صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی 111ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پھاٹا کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور قوانین میں مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام میں اصلاحات کا مقصد ہاؤسنگ منصوبوں کے طریقہ کار کو مزید مؤثر، شفاف اور سہل بنانا ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد گھر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ 63 ہزار 843 گھروں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت رواں ماہ ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب اور انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تقریب کی تیاریوں کو بروقت اور جامع انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے مستحق خاندانوں کو دوسری اقساط ترجیحی بنیادوں پر جاری کی جائیں تاکہ گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے مکمل ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رواں ماہ ملتان میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام عام آدمی کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کی عملی تصویر ہے۔
Read Next
3 دن ago
*ورلڈ بینک کے وفد کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ میں تعمیر شدہ مکانات کا دورہ،*
3 دن ago
واسا لاہور میں اسمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا باقاعدہ آغاز
5 دن ago
*روڈا کی جانب سے دیہی علاقوں میں شرح خواندگی کے فروغ کے لیے 22 غیر رسمی سکولوں کا افتتاح*
5 دن ago
واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری، بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کے تسلسل کی منظوری کیلئے اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
6 دن ago
Danish Delegation Visits WASA Lahore, Discusses Investment Opportunities in Mega Development Projects
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت بینک آف پنجاب میں بلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس*
2 ہفتے ago
روڈا نے ملک میں پہلی بار کوڑا ڈھیر سے میتھین گیس اخراج میں کمی کے حوالے سے عملی اقدام کا آغاز کر دیا
2 ہفتے ago




