ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاجیل روڈاور کینال بینک روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےجیل روڈاور کینال بینک روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری ترقیاتی کاموں بارے ڈی جی ایل ڈی اے کوبریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جیل روڈ کے مختلف پوائنٹس اورعائشہ صدیقہ روڈ پر مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نےجیل روڈ پر فٹ پاتھ کے کرب سٹونز پینٹ کرنے، پیچ ورک کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جیل روڈ کے اطراف املاک کے فساڈ کو املاک مالکان کی مدد سے اپ گریڈ کیا جائے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال بینک روڈ پر جاری مرمت و بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button