*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور ایکوائر کی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ تمام محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات ہیں۔ریونیو سٹاف اور ایل ڈی اے ٹیمیں شہریوں کی سہولت اور راہنمائی کے لئے ون ونڈو سیل پر موجود ہیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ اور مختلف امور بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ لینڈ ایکوزیشن اور ادائیگی کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے، شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایکوئر کی گئی اراضی پر تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایکوائر کی گئی اراضی کو جلد از جلد کلیئر کر کے اراضی پر ایل ڈی اے ملکیتی بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ کینال روڈ، رنگ روڈ کے اطراف ایکوائر کی گئی اراضی پر ایل ڈی اے ملکیتی بورڈز لگائے جائیں۔لینڈ ایکوزیشن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمے کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اضافی مشینری لگا کر ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں موضع ہلوکی کی لینڈ ایکوزیشن بارے اقدامات و پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے دیگر موضع جات میں بھی لینڈ ایکوزیشن بارے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ایل اے سی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button