قصور اور چکوال میں تقریباً 20 ارب روپے کے منصوبوں کے لئے آئی ایف سی ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدہ پر دستخط

پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت قصور اور چکوال میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر آگے بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت ۔ دونوں شہروں کی میونسپل کمیٹیوں اور واسا نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے، جس کے تحت آئی ایف سی ان منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کے طور پر معاونت فراہم کرے گی۔آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں شہروں کے لیے تجربہ کار نجی آپریٹر کا انتخاب کیا جائے گا، جو منصوبوں کی ڈیزائننگ، تعمیر، فنانسنگ، آپریشن اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔ منصوبوں میں واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، پمپنگ اسٹیشنز، آمدن اور بلوں کی وصولی میں بہتری، اور سیوریج سسٹمز کی توسیع و بحالی شامل ہے۔ دونوں شہروں میں ان منصوبوں کی مجموعی تخمینہ لاگت تقریباً 20 ارب روپے ہے۔

یہ پنجاب میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے شعبے کے پہلے پی پی پی منصوبے ہیں، جو ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام قصور اور چکوال سمیت 16 شہروں میں میونسپل خدمات، بالخصوص پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میں بہتری کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ پی ایم ڈی ایف سی محکمہ بلدیات پنجاب کے تحت پارٹنر میونسپل کمیٹیوں کے تعاون سے پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔پروگرام کا مقصد شہریوں کے لیے معیاری پانی کی فراہمی اور محفوظ سینی ٹیشن کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کو محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب (LG&CDD)، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (HUD&PHED)، پی ایم ڈی ایف سی اور ورلڈ بینک کا تعاون حاصل ہے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے دفتر میں، اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذیشان حنیف کی کنوینرشپ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی جی پی واسا طیب فرید، ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات شاہد لطیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور ڈاکٹر کلیم شریک ہوئے۔آئی ایف سی اور عالمی بینک کے نمائندوں کے علاوہ معین الدین شیخ، پی پی پی ایکسپرٹ پی ایم ڈی ایف سی، محمود مسعود تمنا، جنرل منیجرآئی ڈی پی ایم ڈی ایف سی، اور عائشہ افتخار، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ورلڈ ایسوسی ایشن آف پی پی پی یونٹس اینڈ پروفیشنلز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button