پی ایم ڈی ایف سی کے زیرِ اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ فراہمی و نکاسیٔ آب ریسرچ سٹدی کی افتتاحی ورکشاپ

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے زیرِ اہتمام لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب سے متعلق ریسرچ اسٹڈی کی افتتاحی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں پنجاب کے سات شہروں میں آبی ذرائع کے جائزے کے لیے کیے جانے والے ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرو جیولوجیکل مطالعے کے اغراض و مقاصد پیش کیے گئے۔ورکشاپ میں متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے افسران، ماہرین اور پی ایم ڈی ایف سی کے افسران نے شرکت کی۔ پی ایم ڈی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے شرکا کو منصوبے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فورٹ عباس، حویلی لکھا، لدھیوالہ وڑائچ، اُچ شریف، کنجاہ، ڈنگہ اور فاروق آباد میں نہری اور زیرِ زمین پانی کے ذرائع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق مطالعے کے نتائج فراہمی و نکاسیٔ آب کے شعبوں میں منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں معاون ہوں گے اور پنجاب اِنکلوسِو سٹیز پروگرام فیز ٹو کی تیاری میں پی ایم ڈی ایف سی اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے کام آئیں گے۔جی آئی زیڈ پاکستان کی پراجیکٹ منیجر فرحین جاوید، بین الاقوامی ماہرِ ہائیڈرو جیولوجی اینڈریاس ڈی جونگ اور ماحولیاتی و سماجی امور کی ماہر کیملی اینیکس نے شرکا کو ریسرچ کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے گروپ سرگرمیوں میں اپنے شہروں کے مسائل اور ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا۔ڈیٹا جمع کرنے، ٹیوب ویلوں کے سروے، منتخب کنوؤں میں ڈِپر ٹیوبز کی تنصیب اور پانی کے معیار کے تجزیے سمیت دیگر اقدامات بھی مطالعے کا حصہ ہیں۔ منصوبے کے لیے یورپی انویسٹمنٹ بینک مالی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ جی آئی زیڈ کے زیرِ انتظام سٹی کلائمیٹ فنانس گیپ فنڈ تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔پی ایم ڈی ایف سی کی جانب سے جنرل منیجر انجینئرنگ عدنان نثار خان، ایس پی اوز حسن، معظم جمیل اور عامر شاہ، پی اوز عابد علی، زبیر خان، وقاص انجم اور امجد خان، جبکہ ڈی پی اوز نعمان اظہر، باسط اور امین نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button