ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار، اندرون سرکلر روڈ ، آؤٹ فال روڈ، ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ، نیلا گنبد پارکنگ پلازہ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے اطراف جاری فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اندرون سرکلر روڈ پر املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے پائلٹ منصوبے کا معائنہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
اندرون سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ، پارکنگ ایریا، فساڈ کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لٹکتی تاروں کو کور کرنے اور ملحقہ اندرونی سڑکوں کو بھی کارپٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے اطراف روڈ سائنیج، یو ٹرنز اور زیبرا کراسنگ کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے بقیا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر ناصر باغ اور نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا 83 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے، دونوں بیسمنٹ پر فنشنگ کے کام جاری ہیں۔الیکٹریفکیشن، پینٹ، فلورنگ اور ریمپیس پر کام دو شفٹوں میں جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آؤٹ فال روڈ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ پر فٹ پاتھ، اسفالٹ اور مرمت و بحالی کے کام کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ پر بھی جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پینٹ، الیکٹریکل ورک، سی سی ٹی وی انسٹالیشن کے کام جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے اطراف الیکٹرک پولز اور بیسمنٹ میں لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں اضافی لیبر لگا کر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، دو موریہ، ایک موریہ پل اور ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے،ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






