بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز،چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی تحصیل ماڈل ٹاؤن کے علاقے واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن انچارج عامر مظفر کی نگرانی میں اسکواڈ نے آپریشن کےدوران مختلف مقامات سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر لاہور کو مزید خوبصورت اور منظم بنانا ہمارا مشن ہے۔ جواد الحسن گوندل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص شہر کی خوبصورتی اور نظم و ضبط کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button