اجلاس میں ورلڈ بنک کے نمائندوں چیئرمین پی اینڈی ڈی ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی غیر منقولہ جائیداد پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولیابی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ٹاؤن کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کی وصولیابی کا مقصد لوکل کونسلز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ گراس روٹ پر بلدیاتی نمائندوں کا استحکام عوام کی دہلیز تک ریلیف کی ضمانت ہے۔پراپرٹی ٹکیس کے فنڈ کی خصوصی نگرانی کی جاۓ گی۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ منصفانہ اور شفاف طریقے سے خرچ کرنے کو یقینی بنایا جاۓ گا۔پراپرٹی ٹیکس گلی محلے کی سڑکوں،اسٹریٹ لائٹس اور بنیادی انفرااسٹریکچر کی بہتری کے لیے استعمال کیا جاۓ گا۔عوام کی دہلیز تک ریلیف کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور وزیر اعلیٰ کا مشن ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تمام ٹاؤنز کے درمیان مقابلے کا رحجان قائم کیا جاۓ گا۔بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹاؤنز کو خصوصی ترقیاتی گرانٹس دی جاۓ گی۔عوام کو بہتر ریلیف کے لیے اچھی کارگردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائ کی جاۓ گی۔پراپرٹی ٹیکس وصولیابی کا پراپر ریکارڈ کانظام قائم کیا جائے گا۔ورلڈ بنک کے وفد نے حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا۔ورلڈ بنک کے وفد اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔






