*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی*

۔مختصرمدت میں صرف911کلینک آن ویل میں 3کروڑ مریض مستفیدہوئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پنجاب میں 300مریم نواز ہاسپٹل (رورل ہیلتھ سنٹر) کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کلینک آن ویل کے لئے ڈیجیٹل میڈیکل باکس متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ڈیجیٹل میڈیکل باکس میں الٹرا ساؤنڈ،بلڈ شوگر،سی بی سی اورای سی جی کی جاسکے گی۔۔ڈیجیٹل میڈیکل باکس سے کیمرہ منسلک کرکے ٹیلی کانفرنس بھی ہوسکے گی۔اسی طرح موبائل سے لنک ہونیوالی سمارٹ الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں بہترین کام کرنے پر”ہسپتال آف دی منتھ“کا اعزاز ملے گا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4ہسپتالوں کے ایم ایس فوری طورپر تبدیل کرنے اور ہنگامی صورتحال کیلئے ڈاکٹرز اورایم ایس کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور پارکنگ کے امور بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40ہزار سے زائد ڈاکٹرز اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی کی جا چکی 2524ڈاکٹرز،2482ویمن میڈیکل آفیسر،408کنسلٹنٹ،32کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔7572ایل ایچ وی، 5048سپورٹ سٹاف بھی پنجاب کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جا چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع میں نئی سٹی سکین مشین مہیا کرنے، موسمی اورعام امراض کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنے کاحکم دیا۔ مریض ٹیلی میڈیسن سنٹر پر موجود ڈاکٹرسے ویڈیوکال پر مشاورت کرسکے گا۔ٹیلی میڈیسن سنٹر سے مریض کو متعلقہ ہسپتال اوروارڈ میں ریفر کیا جائے گا۔ٹیلی میڈیسن سنٹر ہی مریض کو متعلقہ وارڈیا لیب وغیرہ سے ٹائم لے کردے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مریض کے معیاری علاج کے تجزئیے کیلئے کلینک کوالٹی کنٹرول آفیسر تعینات کیا جائے گا۔پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس قائم،ہر ہسپتال کی 24گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ہرڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو،مریم نوازہسپتال،مریم نواز ہیلتھ کلینک،فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویل کی مکمل ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے گی۔کمیونٹی ہیلتھ مانیٹرنگ ہیلتھ انسپکٹر کی مدد سے پنجاب میں 11کروڑ98لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن اورڈیٹا مکمل کیا گیا۔3444ذیابیطس ٹائپ ون مریضوں،ہیپاٹائٹس کے 14286اورٹی بی کے 13864مریضوں کیلئے ادویات کی گھر میں فراہمی کی گئی۔پرائیویٹ کلینکس کو ایچ آئی ایم ایس سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے قانون سازی پر اتفاق کیا گیا۔ویڈ یو لنک اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button