ایل ڈی اےکاغیرقانونی رہائشی سکیموں وغیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف آپریشن،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی رہائشی سکیموں اور غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔چیف میٹروپولیٹن پلانر فیصل کی زیرنگرانی ایل ڈی اےٹیموں نے سندررائے ونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر غیرقانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سندر رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر کارروائی کےدوران6غیرقانونی سکیموں کا سٹرکچر مسمار کر دیا
۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ما شاءاللہ ولاز،غیرقانونی سب ڈویژن نزدمل پنڈ ،دامن سٹی،مراکہ مارکیٹنگ،مراکہ ہومز،مراکہ سٹی اور نیو لاہور سٹی کیخلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 6غیرقانونی رہائشی سکیموں کی چار دیواریاں، دفاتر ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جی ٹی روڈ اورعلامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے 28کمرشل املاک سربمہر کر دیں۔ریکوری آپریشن کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں10املاک سیل کردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جی ٹی روڈ پرغیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 18املاک کردیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک میں کلینک، فارمیسی، دکانیں،شو روم،آٹو ورکشاپ، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیرقانونی رہائشی سکیموں اورغیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






