ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر بھی موجود تھے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تبلیغی اجتماع کی آمد سے قبل مرکز کے اطراف کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تبلیغی مرکز انتظامیہ سے اجتماع کے روٹ سے منسلک مرمت و بحالی کے مسائل بارے دریافت کیا۔تبلیغی مرکز انتظامیہ نے بتایا کہآئندہ ماہ نومبر میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اجتماع سے متعلقہ انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے متعلقہ ڈائریکٹر انجینئرنگ کو مرمت و بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔






