ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک

ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن کے تبدیل کئے ملازمین،افسران کو حصہ دے کر پرانی ڈیوٹی پر لگ گئے۔پر کشش ایریاز افسران نے چہیتے ملازمین کے حوالے کر دیئے۔جو فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔چند نئے اعلٰی افسران نے اپنے زونز میں پرانی مکمل کروائی اور زیر تعمیر غیرقانونی تعمیرات سے حصہ وصول کرنے کے بعد مزید نئی غیر قانونی تعمیرات شروع کروا دی ہیں۔افسران تو بدل گئے ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے اپنی روش نہ بدلی۔

 

ایل ڈی اے کے اعلٰی افسران کے منظور نظر ملازمین جو دوبارہ پرانے علاقوں میں متحرک ہیں ان میں رانا آصف جس کا تبادلہ انفورسمنٹ میں کیا گیا گلبرگ میں کام کر رہا ہے۔مجاہد بٹ انفورسمنٹ گلبرگ کی بجائے ٹاؤن پلاننگ زون ون میں متحرک ہے۔نثار یوسف جسے ایل ڈی اے ایونیو ون سے ٹاؤن پلاننگ میں ٹرانسفر کیا گیا وہ ابھی تک ایل ڈی اے ایونیو ون میں بادشاہت کر رہا ہے۔عرفان کلرک جس کا تبادلہ ہاؤسنگ فور میں کیا گیا تھا ٹاؤن پلاننگ زون فائیو میں کام کر رہا ہے۔ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن کی موجودہ حالت کی بنیادی وجہ ایل ڈی اے کے سربراہ کی کمزور انتظامی گرفت ہے۔چیف ٹاؤن پلانرز کے باہمی تبادلے سے بھی مافیا کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button