وزیراعلی مریم نواز شریف کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان ،لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔ وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزی بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی ۔5 فروری کو ‘کشمیر ڈے’ منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا۔بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے۔گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بنیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*پنجاب کے لاکھوں مسیحی خاندانوں کیلئے بڑا ریلیف، کرسچین میرج بل 2026 کی منظوری*
1 دن ago
پنجاب حکومت نے 14 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،متعدد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
2 دن ago
صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات،قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈیز فارغ
4 دن ago
*دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج*
4 دن ago






