ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق نےناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک، اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آوٹ فال روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپااقرار حسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کوترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور اطراف میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ناصر باغ کے اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب کاکام تیز کیا جائے۔
ناصر باغ سے ملحقہ کچہری چوک اور استنبول چوک میں رکاوٹیں،تعمیراتی میٹریل ہٹاکر انہیں کشادہ کیا جائے۔ کچہری چوک میں واقع اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پلرز کو خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنشنگ ورک کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لٹکتی تاروں کو کور کرنے اور ملحقہ سڑکوں کو بھی کارپٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے کی اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آؤٹ فال روڈ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ آؤٹ فال روڈ پر فٹ پاتھ، اسفالٹ اور مرمت و بحالی کے کام کیے گئے ہیں۔اس موقع پر کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے،ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






