ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور داتا دربار نے دورہ کیا اورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔سی ٹی او لاہور عبد الرحیم شیرازی اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 84 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے
۔پارکنگ پلازہ میں پارکنگ مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب، الیکٹریفکیشن، لفٹ اور کیمروں کی تنصیب کا کام جاری یے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ناصر باغ پارکنگ پلازہ میں 256 سے زائد گاڑیاں اور 500 سے زائد موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ سی ٹی او لاہورنے بتایاکہ
نیلا گنبداورناصر باغ پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے پورے علاقے سے پارکنگ کا بڑامسئلہ حل ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آؤٹ فال روڈ پر فٹ پاتھ کی تعمیر اور سڑک کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ آؤٹ فال روڈ پر تجاوزات ختم کرکے سڑک کشادہ کی گئی یے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے سی ٹی او لاہور کے ہمراہ داتا دربار کے اطراف ٹریفک روانی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نےسڑک پر چنگ چی رکشوں و دیگر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ٹیپا اور ٹریفک پولیس کے متعلقہ افسران موجود تھے۔






