پشاور اسکول حادثہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بچوں اور ٹیچرز کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پشاور میں اسکول حادثے کے نتیجے میں بچوں اور ٹیچرزکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق بچوں اور ٹیچرز کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جس پر ہر دل رنجیدہ ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے،میئر کراچی نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں بروقت اور مؤثر علاج میسر آسکے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں گے اور متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button