میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و بہتری محض بڑے منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ گلیوں، سڑکوں، سیوریج، پانی کی فراہمی اور محلہ جاتی سہولیات کی بحالی بھی بلدیاتی کارکردگی کا اہم حصہ ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی خدمت کے وژن اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات شہری زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ شادمان کے رہائشیوں کے لیے سخی حسن قبرستان روڈ کی بحالی کا کام آخری مراحل میں پہنچنا خوش آئند پیشرفت ہے۔ سوشل میڈیا اور میئر ڈائریکٹ پورٹل پر شہریوں کی جانب سے سامنے آنے والی شکایات اور مطالبات کو متعلقہ محکموں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں شہری مسائل کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے عمل کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ ضلع غربی، بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں 16 کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں، سیوریج نظام اور بنیادی شہری ڈھانچے کی بہتری کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے علاقے کی تعمیراتی صورت حال میں بہتری کے ساتھ بلدیاتی اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانے کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی شہری مسائل سے متعلق دلچسپی اور عملی اقدامات اس بات کا اظہار ہیں کہ شہر کی بہتری کے لیے مقامی ضروریات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی کے مطابق شہریوں کے مطالبات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اپنی حدود سے آگے بڑھ کر بھی شکایات کے ازالے کی ہدایت دی گئی، جس کے بعد کلفٹن بلاک 5 کی متعدد گلیوں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ شہری سہولیات کی فراہمی میں اس طرزِ عمل سے یہ پیغام ملتا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے انتظامی حدود کو رکاوٹ بنانے کے بجائے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی سرگرمیوں کے تحت متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا گیا، جن میں زیڈ ایم سی فیملی پارک روڈ پر سیوریج نظام کی بحالی، پانی کی لائنوں کی بہتری اور پیور بلاکس کی تنصیب شامل ہے۔ اس کے علاوہ فقیر کالونی، مومن آباد اور میٹروول روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 69 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ان منصوبوں کے ذریعے شہری انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، آمدورفت میں سہولت پیدا کرنے اور بنیادی ضروریات سے متعلق مشکلات کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد کے بھنگوریہ علاقے کی مختلف گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب جاری ہے، جس سے محلہ جاتی راستوں کی حالت بہتر بنانے اور رہائشیوں کو روزمرہ آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عوامی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سوچ کے مطابق کراچی کو ایسا شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں ترقی کے ثمرات صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود نہ رہیں بلکہ ہر محلے اور گلی تک پہنچیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں جاری یہ اقدامات شہری مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری اور کراچی کے مختلف علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی سمت اہم پیشرفت ہیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
گلبائی روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا.*
3 دن ago
مومن آباد فرنٹیئر سے مومن آباد ٹاون روڈ کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے،ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی
4 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
کراچی کےبلدیاتی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،کرم اللہ وقاصی
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی میں اولمپئن اصلاح الدین روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان چوک کے پارک کی تزئین و آرائش کے بعد منصوبے کا افتتاح کردیا
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی رمضان المبارک سے قبل برنس روڈ کو جدید اور شاندار فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کرے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago



