میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بلدیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے نئی واٹر لائن تعمیر کی جا رہی ہے، قدیم سڑکوں کی ازسرنو بحالی جاری ہے ،تجارتی مراکز کی گلیوں کو نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش دیرینہ بلدیاتی مسائل کے حل کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے خلیل ہوت کے ہمراہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے اطراف زیر تعمیر کے تھری ایلیویٹڈ واٹر لائن منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ سے منصوبے کی پیش رفت اور تکنیکی امور پر بریفنگ حاصل کی۔دورے کے موقع پر لیاری یونین کمیٹی نمبر 4 کے چیئرمین صدیق بلوچ، واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ لیاری جیسے گنجان آباد علاقے میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا شہریوں کی ایک اہم ضرورت ہے۔ کے تھری ایلیویٹڈ واٹر لائن کی تعمیر سے پانی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کی توقع ہے، اس لیے ضروری ہے کہ منصوبے کے تمام مراحل مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ادھر اولڈ سٹی ایریا کی اہم میشام لی اسٹریٹ کی بحالی بھی تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ قدیم شہر کی اس شاہراہ کی تعمیر و مرمت سے علاقے کے رہائشیوں، تاجروں اور روزانہ یہاں سے گزرنے والے شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔اسی تناظر میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چوہدری خلیق الزماں روڈ، کلفٹن سے میک نیل روڈ تک آدم روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ منصوبے پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں اور قدیم آبادیوں کی حالت بہتر بنانا شہری ترقی کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ آدم روڈ کی بحالی سے علاقے میں آمدورفت کی سہولت بہتر ہوگی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔شہر کے تجارتی مراکز میں بھی بلدیاتی کاموں کی نوعیت اور رفتار کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مختلف تجارتی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے اور زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔کھارا در کی مختلف گلیوں میں پیور بلاکس بچھانے کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے سے اندرونی گلیوں کی سطح بہتر ہونے کے ساتھ نکاسی اور روزمرہ آمدورفت سے متعلق مسائل میں بھی بہتری کی توقع ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و بحالی محض بڑی شاہراہوں تک محدود نہیں بلکہ شہر کی تنگ گلیوں، قدیم بازاروں، رہائشی بستیوں اور پانی کی فراہمی جیسے بنیادی معاملات بھی اسی شہری ترقی کا حصہ ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کے مطابق مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تعمیراتی کام شہری ضروریات کے مطابق مکمل ہوں اور ان کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی میں اولمپئن اصلاح الدین روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان چوک کے پارک کی تزئین و آرائش کے بعد منصوبے کا افتتاح کردیا
2 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی رمضان المبارک سے قبل برنس روڈ کو جدید اور شاندار فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کرے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
کلفٹن آدم روڈ کی بہتری و بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
*بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر مکمل پابندی عائد*
Related Articles
میئر کراچی نے پی آر سی پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے بعد افتتاح کردیا،30 سال بعد کیماڑی میں بلک واٹر سپلائی میں نمایاں بہتری
4 دن ago
شہریوں کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے میئر کراچی کی ای کچہری،متعلقہ افسران کو شکایات فوری دور کرنے کی ہدایت
6 دن ago




