بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف راوی زون میں آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سیل کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں کھوکھر روڈ،راوی روڈ اور بارہ دری روڈ شامل ہیں۔






