چین کے شہر شنگھائی میں سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سندھ اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور ترقیاتی منصوبوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزراء شریک ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جن میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی، کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں سے متعلق خصوصی سیشنز میں شرکت اور سندھ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات پر غور کیا جارہا ہے،میئر کراچی نے کہا کہ شنگھائی کے مختلف گروپس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور ممکنہ حل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ چینی ٹیکنالوجی مؤثر اور تیز رفتار ترقی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے جبکہ شنگھائی کی تیز رفتار ترقی جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہتر حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے، کانفرنس کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور سندھ و چین کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
پشاور اسکول حادثہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بچوں اور ٹیچرز کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس
1 دن ago
پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے تھرڈ مینڈیٹری پروموشن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کا بلدیہ عظمٰی کراچی کامطالعاتی دورہ
3 دن ago
ناتھا خان لنک روڈ جلد شہریوں کے لیے کھول دی جائے گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
7 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں،میئر کراچی کے فوری ازالے کے احکامات
7 دن ago
خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے، ایک بوتل خون کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
Related Articles
*میئر کراچی نے ضلع کورنگی نور دین گوٹھ میں شہید عبداللہ مراد کمیونٹی سینٹر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔*
1 ہفتہ ago
مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے،ان سے ملاقات کیلئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان
1 ہفتہ ago




