خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال، ڈپٹی ایم ڈی ثاقب ارباب اور ڈپٹی چیف ایڈمن ضیاء الاسلام کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں جاری گیس اور انرجی سیکیورٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال کی گورنر کو خیبر پختونخوا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر آگاہی دی ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے، خیبر پختونخوا کے صنعتی کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔صوبے میں گیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو، ملک بھر میں سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس کی مجموعی پیداوار 800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جس میں سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی خیبر پختونخوا پیدا کرتا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں۔

جواب دیں

Back to top button