گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت گورنر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔گورنر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین مختیار احمد، جنرل ممبر ارشد خان آفریدی اور سیکرٹری شکیل ارشد خٹک نے شرکت کی۔ چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم مختیار احمد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔گورنر انسپکشن ٹیم کی جانب سے گزشتہ انکوائریز اور سرکاری اداروں کے معائنوں سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا گیا اور انسپکشن ٹیم کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ گورنر انسپکشن ٹیم میں خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیاں یقینی بنائی جائیں، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر انسپکشن ٹیم کی تجاویز جلد ارسال کی جائیں اور متعلقہ امور پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنائی جائے۔سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے گورنر انسپکشن ٹیم اپنا مؤثر کردار ادا کرے، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انسپکشن اور انکوائری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button