لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔گزشتہ مہینے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے گرانٹ کا اجراء عمل میں لایا گیا مگر گرانٹ کے اجراء کے دو دن بعد فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیعی مدت اختتام پذیر ہونے کی وجہ سے TMAs ٹانک اور کئی دیگر کی گرانٹ کی رقم ان TMAs کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔جس پر لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی کوششیں سے اب پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی اختتامی مدت میں مزید توسیع کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اجازت دے دی ہے۔لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کی ایکشن کمیٹی کے ممبران ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم , مرکزی جنرل سیکریٹری اسد محمود، متحدہ ایمپلائز یونین TMA چارسدہ کے صدر شاد خان اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران سوار خان، سید وقار شاہ اور یونائیٹڈ ورکرز یونین پشاور کے دیگر عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل کونسل بورڈ کے اعلیٰ حکام سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک اور دیگر لوکل کونسلز کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی یقینی بناکر ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سے پشاور کی تاجر تنظیموں کے 14 رکنی مشترکہ وفد کی ملاقات
2 دن ago
خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز تکمیل کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی قائم
2 دن ago
خیبر پختونخوا،ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ضم اضلاع کے لئے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کی منظوری دے دی
6 دن ago
صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
Related Articles
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس
1 ہفتہ ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد حنیف رامے کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا،ای رجسٹری، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ایف بی آر کے درمیان ڈیجیٹل انضمام کا افتتاح
2 ہفتے ago



