حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا

شہریوں کی جان و مال، تنصیبات اور پبلک سیفٹی کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کا اہم اقدام۔ حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کیا۔ ڈرونز کے غیر منظم استعمال سے امن عامہ، سرکاری و نجی املاک اور سرکاری فرائض میں رکاوٹ کے خدشات کے پیش نظر فوری اور مکمل پابندی نافذ، انڈور ہالز / مارکیز میں چھوٹے ڈرونز منتظم کی ذمہ داری پر مستثنیٰ، انٹیلی جنس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز مستثنیٰ، زراعت، آبپاشی و تحقیق کے لیے سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی تحریری اجازت ضروری۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی ہو گی، شہری ڈرون اڑانے سے گریز کریں اور پابندی کا احترام کریں۔

جواب دیں

Back to top button