پنجاب حکومت نے 14 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،متعدد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ساجد اقبال اسسٹنٹ کمشنر، جتوئی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد افضل جو فی الحال ڈی جی (PERA) / SDEO، ملتان (صدر) کے ماتحت خدمات انجام دے رہے ہیں کو اسسٹنٹ کمشنر، جتوئی تعینات کیا گیا ہے۔ نشتر رحمان لودھی اسسٹنٹ کمشنر، پتوکی کو بھی محکمہ۔سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد نوید حیدر اسسٹنٹ کمشنر، احمد پور سیال کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، پتوکی تعینات کر دیا گیا ہے۔

غزالہ اصغر اسسٹنٹ کمشنر، سوہاوہ کو اسسٹنٹ کمشنر، احمد پور سیال تعینات کردیا گیا ہے۔تقرری کی منتظر ثمینہ بشیر کواسسٹنٹ کمشنر، سوہاوہ تعینات کیا گیا ہے۔محمد ریاض اسسٹنٹ کمشنر، گوجرہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔قمر محمود مانج اسسٹنٹ کمشنر، سمندری، کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، گوجرہ تعینات کیا گیا ہے۔عدنان عاطف اسسٹنٹ کمشنر، شکر گڑھ، کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، سمندری تعینات کیا گیا ہے۔ غلام فاطمہ سیکشن آفیسر (ویلفیئر-II)، ویلفیئر ونگ، S&GAD، کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، شکر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ارسلان سکندر اسسٹنٹ کمشنر، چکوال کوایڈمنسٹریشن ونگ، S&GAD میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد اقبال اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر)، لاہور، کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، چکوال تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام محی الدین اسسٹنٹ کمشنر، بھکر کو مزید احکامات کے لیے ایڈمنسٹریشن ونگ، S&GAD میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آفاق چوہدری جو ڈی جی (PERA) / SDEO، اٹک کے ماتحت خدمات انجام دے رہے ہیں، کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر، بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button