کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں ریونیو و شہری خدمات اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت زمینوں کی الاٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے مثالی گاوں، ضلعی کارکردگی انڈیکیٹرز، خدمات فراہمی عملدرآمد پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور کی تمام اضلاع زیر التواء ریونیو کیسز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اے ڈی سی آرز، اے سیز اور ریونیو افسران اپنی عدالتوں میں کیسز کی ہفتہ وار پیشرفت پر فوکس کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں، اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر زیرو ٹالرنس ہے، اشیاء کی سپاٹ چیکنگ پر کوئی کمپرومائز نہیں ڈپٹی کمشنرز خود مانیٹر کریں۔حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں۔ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ترجیحات میں شامل ہیں، رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹایم لاہئنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجہیہ ثمرین، اے سی آر علیم احمد، اے ڈی سی آرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
4 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
5 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
2 ہفتے ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago




