وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے پھاٹا کی گورننگ باڈی کا 106 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 27 نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیا جبکہ گزشتہ 2 اجلاسوں کے نکات کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام اپنی چھت ،اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستحق خاندانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ رواں ماہ کے آخر میں افورڈایبل ہاؤسنگ بارے باکو میں ہونیوالی عالمی کانفرنس کے متوقع نتائج بارے آگاہ کیا گیا۔ پھاٹا کے مشترکہ منصوبوں بارے قوانین کی منظوری دی گئی۔ خانیوال ،بورے والا،گوجر خان،لیہ، وہاڑی، فاروق آباد اور یزمان کی بحالی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ بارے بھی آگاہ کیا گیا،
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایات دیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سرکاری اراضی پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ،صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر پھاٹا ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی پزیرائی پنجاب اور پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے فلاحی منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیح ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں مستحق افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کی گئی ہے۔





