پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (پی جی ایس ایچ ایف) کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ہدایت جاری کی ہے کہ فاؤنڈیشن ممبران کیلئے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کے حصول سے قبل متعلقہ ریکارڈ کی مکمل پڑتال یقینی بنائی جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس مقصد کیلئے ڈیو ڈیلیجنس (Due Diligence) کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مینیجنگ ڈائریکٹر گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو ممکنہ سائٹس کی فیلڈ انسپیکشنز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق فاؤنڈیشن ممبران کیلئے پرائیویٹ ڈویلپرز سے معیاری رہائشی پلاٹس حاصل کیے جائیں گے اور منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 15 ہزار ممبران کو پلاٹس فراہم کیے جا سکیں گے۔ترجمان کے مطابق اب تک 30 کے قریب پرائیویٹ ڈویلپرز نے اس حکومتی اقدام میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ پلاٹس کی پروکیورمنٹ کا عمل میرٹ اور مکمل شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن ممبران کا دیرینہ مسئلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق حل کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ممبران صرف 30 فیصد ادائیگی کے بعد پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ رقم طے شدہ شرائط کے مطابق آسان اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔ترجمان کے مطابق فاؤنڈیشن ممبران کو رہائشی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button