ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے رمضان المبارک صفائی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ جمعہ کی مناسبت سے شہر لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں جامع مساجد کی صفائی اور دھلائی کے لیے خصوصی صفائی عملہ تعینات رہا۔نماز جمعہ سے قبل شہر کی تمام جامع مساجد میں صفائی سے متعلق عوامی آگاہی کے اعلانات بھی کیے گئے۔مزید برآں تراویح کے مقامات اور جامع مساجد کے اطراف ایس پی اے ایل کی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔قبرستانوں کے گرد و نواح اور ملحقہ راستوں پر بھی خصوصی صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔رمضان المبارک کے دوران ستھرا پنجاب آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
18 گھنٹے ago
یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سےلاہور ٹاؤن ہال میں پروقار اور پرعظمت تقریب کا انعقاد
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
4 دن ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
5 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
2 ہفتے ago


