صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی۔ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام اور محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 31 ہزار 680 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔ رواں ماہ مزید 18 ہزار 375 افراد کو قرض فراہم کیا جائے گا۔ اب تک صوبہ بھر میں 83 ہزار 330 گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 45 ہزار 425 زیر تعمیر ہیں۔ 183 ارب سے زائد رقم تقسیم جبکہ 8 اعشاریہ 4 ارب ریکوری کی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے کامیابی ، شفافیت اور خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔ علاؤہ ازیں اپنی زمین ،اپنا گھر کے تحت 2 ہزار خاندانوں کو مفت پلاٹس بھی دیے جارہے ہیں۔ عیدالفطر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خوش نصیب خاندانوں کو مالکانہ حقوق دیں گی۔
Read Next
1 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






