صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن بلال یاسین نے ضلع گجرات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ڈی سی نورالعین قریشی اور ڈی پی اور عمر فاروق نے امن و امان سے متعلق انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کی یوم علی سمیت موجودہ صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔انہوں نے شہر میں جاری سیوریج اور ڈرینج منصوبوں کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عید اور مون سون سے قبل زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور واسا کی باقی ماندہ مشینری کی فراہمی کیلئے فوری فالو اپ کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج و ڈرینج منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اسٹیڈیم ڈسپوزل اسٹیشن، آر سی سی پائپ مینوفیکچرنگ، ایچ ڈی پی ای پائپ لائن اور ڈی سلٹنگ کے زیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر نکاسی آب کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبے جدید انجینئرنگ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم کے تحت بننے والوں گھروں کا بھی دورہ کیا۔ پنجاب کے ہر کونے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اسکیم کے تحت گھروں بلاسود قرضوں سے گھر بن رہے ہیں۔






