ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف میکلوڈ روڈ، آسٹریلیا چوک، ایمپریس روڈ و دیگر کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے 3 کلومیٹر ریڈیس پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ دی ۔پارکنگ ایریاز، فٹ پاتھ کی تعمیر، املاک کے فساڈ، وال اور فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن سمیت تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ اور ایک موریہ پل پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ تھری کی 75 فیصد کھدائی مکمل، 25 فیصد پر کام جاری ہے۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ تھری کے 25 فیصد حصہ پر سلیب ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ نیلا گنبد منصوبے کا مجموعی طور پر 37 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے مال روڈ کلب چوک پر پیلیکن سگنل کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر معیار کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ تمام منصوبوں پر ٹائم لائن کے مطابق اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
10 گھنٹے ago
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 دن ago
پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
2 دن ago
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ
2 دن ago
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے زیر صدارت اجلاس،پائن سیکٹر ایل ڈی اے سٹی اور لاہور ٹیک پارک فیروز پور روڈلانچ کرنے کا فیصلہ
3 دن ago
ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز پر سرکاری پردہ ڈال دیا،ماسٹر پلان سے مستفید ہونے کیلئے طاقتور ڈویلپرز متحرک
4 دن ago

