وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیش بورڈ میں جدید مانیٹرنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ کام کی رفتار کی رئیل ٹائم نگرانی کے لیے منفرد پیرا میٹرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ ضلعی سطح پر کام کرنے والی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر ڈیٹا اپ لوڈ کرتی ہیں جسے خودکار نظام کے تحت پراسس کیا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق اس ڈیش بورڈ کے ذریعے منصوبوں کے آغاز سے اب تک کی پیش رفت اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ترقی کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں 204 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2265 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 189 کلومیٹر طویل بارشی پانی کے نکاس کے نظام کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔اسی طرح 752 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی جبکہ مختلف علاقوں میں 86 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 9 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکرز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سخت اور مؤثر مانیٹرنگ نظام ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*واسا پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر میں جدید ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا آغاز*
5 گھنٹے ago
بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس،ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید کی بریفنگ
5 گھنٹے ago
*آذربائیجان کے سفیر حضرفرہادوف کی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات*
1 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی عالمی اداروں میں پذیرائی،بہترین منصوبہ قرار،بلال یاسین
2 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا پنجاب ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔*
Related Articles
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن،چوہنگ ملتان روڈ پر میڈوز سٹی کے دفاتر سربمہر
2 دن ago
*ایک لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئےاب تک 191 ارب سے زائد فنڈز دینے جاچکے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
3 دن ago
*مون سون سے قبل واسا کے 15 اضلاع میں جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
4 دن ago



