مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار،مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں صنعت سازی کے فروغ کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گی اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری مقرر۔ پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول اور اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ مقررہ کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کیلئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔ کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرزکے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدسیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔ کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی مقامی طور پر تیارکردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کیساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ کمیٹی اکنامک گروتھ کیلئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی۔لاہورکو آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدرجیسی صنعتوں کا ہب بنانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنیسس کی صنعتوں کے فروغ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ اور فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ کی صنعت کا ہب بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں سرجیکل اورسپورٹس کے سامان کا ہب بنانے کے لئے تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
21 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے 9 بیوروکریٹس کو گریڈ21 اور 20 میں ترقیوں کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شعب اقبال سید کو گریڈ 21 مل گیا
22 گھنٹے ago
مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات، جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
22 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا*
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاجرائم کی شرح میں اضافے کانوٹس،ہنگامی اجلاس،سخت برہمی کا اظہار
Related Articles
پنجاب تقرروتبادلے،31 اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل،علی شان ملک ڈپٹی سیکرٹری داخلہ،انور حسین فرخ کو چیف انجینئر ساؤتھ پبلک ہیلتھ کا اضافی چارج تفویض
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“ کی اصولی منظوری دیدی*
3 دن ago
*مریم نواز شریف کا پنجاب بھر کی بنجر زمینوں کو بلیو اکانومی پروگرام سے آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا عزم*
4 دن ago



