پشاور (بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز اکاونٹس کی بندش، PLA کی توسیع میعاد کے 30 ستمبر کو اختتام ، مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی کی اور مرجرز علاقوں کی TMAs کے لئے آپریشنل اور سیلری اخراجات کی عدم ادائیگی کی وجوہات سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سے محروم چلے آ رہے ہیں۔صوبہ بھر کی 106 TMAs کے لئے =/575,841,500 روپے سیکنڈ کوارٹر کے اکٹرائے شئیر کی گرانٹ کا اجراء بےسود۔کیونکہ پرسنل کیجر اکاونٹ کی توسیعی مدت 30 ستمبر 2025 کو ختم ہو گئی ہے اور نہ تو اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا گیا اور نہ ہی پرانے فرسودہ PLA میں توسیع کی گئی ہے۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے اب بھی بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں بلدیاتی اداروں کے لئے ہرسنل لیجر اکاونٹ کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا جائے۔ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کے پشاور میں 12 ستمبر 2025 کے اعلان پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بھی دیگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز نے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی آئندہ آنے والی حکومت بھی سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنا کر غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ڈیرہ اسماعیل خان، پرووا؛، کوہاٹ، لاچی، چترال، ٹل ،ٹانک,چترال اور نوشہرہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے اور انہوں *نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے لئے* مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی اور پرانے فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم میں توسیعی نہ ہونے کی وجہ سے 106 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لئے اکٹرائے شئیر کی سیکنڈ کوارٹر کی گرانٹ مالیتی =/575,841,500 روپے کے اجراء کے باوجود بھی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔فیڈریشن رہنماؤں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ *فور کے نظام کی فراہمی یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی* جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
18 گھنٹے ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے سبکدوش ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے حکومتی اثاثوں کی رپورٹ طلب کر لی
2 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
3 دن ago






