محکمہ بلدیات پنجاب نے چار او ایس ڈی افسران کی تقرریاں کر دیں،ارسلان زیب،شازیہ اکبر، نور الصبا اور حرا حفیظ شامل،نوٹیفکیشن

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر چار افسران کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد ارسلان زیب کو ڈسٹرکٹ آفیسر میونسپل ریگولیشنز ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔

تقرری کی منتظر شازیہ اکبر کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز ایم سی شرقپور تعینات کیا گیا ہے۔نور الصبا کو ایم او ریگولیشنز ایم سی وزیر آباد اور تقرری کی منتظر حرا حفیظ کو زونل آفیسر ریگولیشنز شالیمار زون بلدیہ عظمٰی لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button