چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ اور تفصیلی معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبہ میں 9 منزلوں پر مشتمل عمارت کی تعمیر شامل ہے جسمیں سے 8 منزلوں کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کے 9ویں منزل پر تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے عمارت کے فنشنگ اور تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی کیساتھ سے جاری ہے۔ انہیں بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اکیڈمی میں جدید ٹریننگ کی سہولیات میں شامل ریپلنگ ٹاور اور ابسٹکلز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریپلنگ ٹاور اور ٹریننگ ابسٹکلز کی تعمیر کو رواں ماہ ہی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بجلی، پانی اور دیگر ٹریننگ کی سہولیات کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ریگولیشز 2023 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی*
3 ہفتے ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
4 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
جون 3, 2026
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
Related Articles
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
مئی 4, 2026
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
اپریل 21, 2026




