وزیراعلٰی مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت موثر اور شفاف پولیسنگ کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں باڈی ورن کیمروں کے استعمال کے لئے پولیس فیلڈ فورس کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے -ابتدائی طورپر لاہور میں باڈی ورن کیمروں سے پراجیکٹ کا آغازکیا جارہاہے،پولیس سٹیشنزمیں کیمروں کے لئے ڈاکنگ پوائنٹ کی تنصیب شروع کردی گئی ہے -باڈی ورن کیمرے صوبہ بھر کے 43شہروں میں قائم سمارٹ سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے -پنجاب پولیس،پنجاب ہائی وے پولیس،ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی باڈی ورن کیمرے پہنیں گے -باڈی ورن کیمرے میں چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے فیچر سے ملزمان کی شناخت بھی کی جائے گی-جدید ترین باڈی ورن کیمرے میں کالنگ فیچر بھی موجودہے جس سے فوری رابطہ ممکن ہوگا -پولیس کے باڈی ورن کیمرے سے آڈیوویڈیوکے علاوہ تصویر بھی لی جاسکے گی-پولیس کے نئے باڈی کیم پراجیکٹ سے بائیک اور وہیکل نمبر پلیٹ کی آٹو میٹڈ ریڈنگ بھی ہوگی -باڈی ورن کیمرے سے ہنگامی صورتحال میں فوری طورپر تھرٹ الرٹ بھی جنریٹ ہو سکے گا -باڈی ورن کیمرے کے ذریعے دوران ڈیوٹی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی-باڈی ورن کیمرے کے ذریعے بلٹ ان میموری میں بھی ویڈیوریکارڈنگ محفوظ ہوگی -ڈیوٹی کے بعد پولیس اہلکار باڈی ورن کیمرے کو مخصوص ڈاکنگ پوائنٹ پر رکھیں گے -ڈاکنگ پوائنٹ پر رکھے باڈی ورن کیمرے کاریکارڈڈیٹاآٹومیٹک ٹرانسفر ہو کر محفوظ ہوجائے گا -باڈی کیم میں ”پش ٹو ٹاک“ فیچر کے ذریعے فیلڈ ڈیوٹی آفیسر کنٹرول روم سے فوری رابطہ بھی کرسکے گا-باڈی ورن کیمرے پر”ایس او ایس“ ایمرجنسی بٹن کے ذریعے کنٹرول روم کو ہنگامی حالات کی اطلاع دی جاسکے گی -پولیس کے باڈی ورن کیمرے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہوں گے – پولیس باڈی ورن کیمروں کی متعلقہ ڈسٹرکٹ سیف سٹی کنٹرول روم میں لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ باڈی ورن کیمرے سے نہ صرف مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ کرپشن کو بھی روکا جا سکے گا-عوام بالخصوص کمزور طبقات میں یقینی تحفظ کا احساس ہی کامیابی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر فرد کے جان ومال کی حفاظت حکومت کا فرض اولین ہے –
Read Next
13 گھنٹے ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
13 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
2 دن ago
ہبہ سے متعلق ترامیم کے بعد اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
Related Articles
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
4 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
5 دن ago




