بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 7 غیر قانونی تعمیرات کو سیل جبکہ دو کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔

آپریشن انچارج زونل آفیسر پلاننگ سمن آباد زون معصومہ اکرام اور انفورسمنٹ و بلڈنگ انسپکٹر محمد عارف نے جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں شمع روڈ ،پونچھ روڈ، وحدت روڈ،رحمان پورہ،رسول پارک سمن آباد، مسلم ٹاؤن موڑ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button